جنوبی یمن: ریاض نے گذشتہ اپریل میں یمن کے معزول صدر عبد ربو منصور ہادی کو معزول کرنے کے بعد ہادی اور ان کی حکومت کی جگہ صدارتی کونسل تشکیل دی تھی۔اس کونسل میں اختلافات کا دائرہ اتنا وسیع ہو گیا ہے کہ اس میں بحران پیدا ہونے کا امکان مضبوط ہو تا جا رہا ہے۔ اس تنازعے کا تازہ ترین واقعہ متحدہ عرب امارات سے وابستہ گروپ سدرن ٹرانزیشنل کونسل کی طرف سے صدارتی کونسل کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی افواج کو چوکس کر دیا ہے۔
جنوبی عبوری کونسل، جس کی صدارت عیدروس الزبیدی نے کی جو صدارتی کونسل کے رکن بھی ہیں منگل 24 مئی کو صدارتی کونسل کے صدر رشاد العلیمی کے حالیہ فیصلوں کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں انفرادی اور یکطرفہ قرار دیا۔
یہ بھی دیکھیں
جاپانی کمپنی کی پاکستان کو روسی تیل 35 فیصد کم قیمت پر فروخت کی پیشکش
ٹوکیو:جاپان کی معروف ٹریڈنگ کمپنی نے اپنی آئرش پارٹنر کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان …