جمعرات , 25 اپریل 2024

سندھ پولیس نے 13 کروڑ کے آنسو گیس شیل خریدلیے

کراچی: سندھ پولیس کی جانب سے حال ہی میں 13 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشک آور گیس کے شیل اور اس نوعیت کے دیگر سازوسامان کا ذخیرہ خریدا گیا ہے۔

اس سامان کی خریداری کےلیے سندھ پولیس کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ادائیگی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسلحہ اور گولہ بارود کی مد میں بھی 79 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے اور اسی طرح 62 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی ادائیگی پستولوں اور ان کی گولیوں کی خریداری پر کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود کی یہ کھیپ سندھ پولیس کو موصول ہو چکی ہے

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …