منگل , 23 اپریل 2024

پی ٹی آئی کارکنان ریڈ زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شامل شرکاء اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے پہنچ گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز پشاور سے شروع ہونے والا آزادی مارچ کا قافلہ کئی گھنٹوں کا سفر طے کرنے کے بعد صبح سویرے جناح ایونیو اسلام آباد پہنچا جہاں عمران خان نے خطاب بھی کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور جون میں نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے ورنہ پوری قوم کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آؤں گا اور اس بار کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔

عمران خان کے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے بعد پی ٹی آئی کارکن ریڈ زون میں داخل ہو گئے، پی ٹی آئی کارکنان ایوان صدر اور ڈپلومیٹک انکلیو بھی پہچنے۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کے قریب پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ریڈ زون میں رینجرز اور افواج پاکستان تعینات ہے اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خود اس صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …