جمعرات , 18 اپریل 2024

بابر اعظم نے آئی سی سی سے کیا درخواست کی؟

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی سے کووڈ 19 کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کی درخواست کی ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ کووڈ 19 کے دوران خاص طور پر بولروں نے چیلنجنگ صورتحال کا سامنا کیا ہے، اب چونکہ کووڈ 19 کی صورتحال پہلے جیسی نہیں رہی ، بیک ٹو نارمل ہے تو ایسے میں کووڈ کی وجہ سے بنائی جانے والی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں مختلف صورتحال کا سامنا تھا کیونکہ ہر ملک کے کووڈ کے حوالے سے اپنی الگ الگ پالیسی تھی اور ان پالیسیز کو فالو کرنا پڑتا تھا، ہر ملک میں ایک الگ چیلنج تھا ، جیسے ہم نے نیوزی لینڈ میں 14 دن کا قرنطینہ کیا، ویسٹ انڈیز میں ہفتے کا قرنطینہ تھا جب کہ انگلینڈ میں پانچ روز کا قرنطینہ تھا۔

‘کووڈ کے دنوں میں بولرز کو سب سےزیادہ کریڈٹ جاتا ہے’

بابراعظم کا کہنا تھاکہ میں ایک کپتان کی حیثیت سے اور بیٹر ہونے کے ناطے یہ کہنے میں عار محسوس نہیں کروں گا کہ کووڈ کے دنوں میں بولرز کو سب سےزیادہ کریڈٹ جاتا ہے ، انہوں نے اپنے حق میں قوانین نہ ہونے کے باوجود صورتحال کا سامنا کیا ہے، بال کو چمکانے کے لیے تھوک کی ضرورت پڑتی ہے ، اس سے بال سوئنگ ہوتی ہے لیکن وہ تھوک نہیں لگا سکتے تھے ، پسینے سے گیند اس طرح نہیں چمکتی جس طرح تھوک لگانے سے چمکتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سب کچھ بیک ٹو نارمل ہے کووڈ ختم ہو رہا ہے تو آئی سی سی کو اس طرف ضرور دیکھنا چاہیے اور گورننگ باڈی ضرور دیکھے گی اورصورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …