بدھ , 6 جولائی 2022

شہری نے کتے جیسا دکھنے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کردیے

جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے جانور جیسا نظر آنے کا اپنا خواب پورا کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر صارف ٹوکو نے اپنی ایسی تصاویر پوسٹ کی جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں جاپانی شہری کو ایک کتے جیسے دکھنے والے لباس میں دیکھا گیا جس کے بعد یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ اس لباس کے اندر ایک انسان موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس شخص کا یہ خواب جاپان کی فلموں و اشتہارات کیلئے ملبوسات تیار کرنے والی ایک مشہور ایجنسی نے پورا کیا جبکہ اس کے عوض اس شہری کو 31 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کرنی پڑی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کتے جیسے دکھنے والے لباس کو 40 دن کے اندر تیار کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جاپانی شہری سے جب ایک انٹرویو میں سوال کیا گیاکہ یہ لباس پہن کر وہ آسانی سے چل پھر سکتے ہیں ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ حرکت کرسکتے ہیں لیکن آگر زیادہ کریں گے تو یہ کتے کی طرح نظر نہیں آئے

جاپانی شہری نے کتے جیسے دکھنے والا لباس پہن کر اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ اصل کتا ہے یا انسان۔

یہ بھی دیکھیں

ایران سے تجارتی تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں: پاکستانی وزیر خزانہ

تہران، پاکستانی وزیر خزانہ نے ایران سے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی اہمیت …