جمعرات , 25 اپریل 2024

معذور گداگر نے 4 سال پیسے جمع کرکے بیوی کو موٹر سائیکل تحفے میں دے دی

بھارت میں معذور گداگر نے پیسے اکٹھے کر کے بیوی کو موٹر سائیکل تحفے میں دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر مدھیہ پردیش کے چندواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والا گداگر سنتوش ساہو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ موصوف نے ایک ،ایک پیسہ اکٹھا کرکے اپنی بیوی کو 90 ہزار بھارتی روپے کا ایک موٹر سائیکل تحفے میں دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سنتوش ٹانگوں سے معذور ہے ، وہ ٹرائی سائیکل پر بیٹھ کر بیوی مُنی کے ساتھ بھیک مانگتا تھا جبکہ مُنی ٹرائی سائیکل چلانے میں اس کی مدد کرتی تھی۔

تاہم، جوڑے کو خراب سڑکوں کی وجہ سے خیرات مانگنے کے لیے علاقوں میں جانے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ بیوی کو بیمار پڑتے دیکھ کر سنتوش نے اس کے لیے تحفے کے طور پر ایک موٹر سائیکل خریدنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں
ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے آن لائن بھیک مانگنے والا بھکاری
بھتہ مانگنے پر بھکاری نے پولیس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی
تاہم اتنی بڑی رقم جمع کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ یہ دونوں عام طور پر روزانہ تقریباً 300 سے 400 بھارتی روپے خیرات مانگ کر اکھٹا کرتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ساہو نے ہمت نہیں ہاری اور آہستہ آہستہ پیسے اکٹھا کرنا شروع کیے اور 4 سال کی مدت میں 90 ہزار روپے جمع کر لیے اور نقد رقم ادا کرنے کے بعد موٹر سائیکل خرید لی۔ تاہم اب یہ دونوں اسی پر اکٹھے بھیک مانگنے نکلتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …