ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل نے شہید کرنل حسن صیاد خدایی کے قتل کا اعتراف کر لیا- نیویارک ٹائمز

نیویارک: نیویارک ٹائمز نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ اس نے کرنل حسن صیاد خدایی کو قتل کیا ہے
اخبار کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان نے اس قتل پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ کرنل خدایی پر حملہ کرنے کا منصوبہ کم از کم جولائی 2021 کا ہو سکتا ہے۔
امریکی اخبار مزید لکھتا ہے کچھ ایرانی تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات اور الزامات کا مقصد امریکہ کو سپاہ پاسداران کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نہ نکالنے اور جوہری معاہدے کی بحالی سے روکنا ہے۔
یاد رہے کہ شہید کرنل صیاد خدایی اتوار کو تہران میں اپنے گھر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کے ہاتھوں شہید ہو گئے تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …