جمعہ , 1 جولائی 2022

صیہونی فوجیوں کا مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں پر حملہ، متعدد فلسطینی گرفتار۔

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے  آج جمعرات کی صبح غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملہ کرکے بائیس شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں کچھ سابق قیدی بھی شامل ہیں۔

صیہونی فوجیوں نے گرفتار فلسطینیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے چھے فلسطینیوں کو صوبہ قلقیلیا، آٹھ کو الخلیل، دو کو رام اللہ، تین کو جنین اور دیگر تین کو قدس، نابلس اور طولکرم سے گرفتار کیا ہے۔

استقامتی گروہوں اور فلسطینی شخصیات نے اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں پرچم مارچ کا انعقاد اعلان جنگ کے مترادف ہوگا اور اس پروگرام کے انعقاد سے صورت حال دھماکہ خیز ہوجائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں یوٹیوب کو مسلمانوں کے استحصال کیلئے استعمال کئے جانے کا انکشاف

نیویارک:بھارت میں یوٹیوب کو ہندوتوا قوم پرستوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے استحصال کیلئے استعمال کئے …