جمعہ , 1 جولائی 2022

سعودی اجازت نامے کے بغیر غیرملکیوں کا مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد۔

ریاض: سعودی میڈیا کے مطابق اجازت نامےکے بغیر غیرملکیوں کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی کا آج سے نفاذ ہو گیا ہے۔

سعودی محکمہ امن کا کہنا ہے داخلےکے لیے عمرہ اور حج کے علاوہ ملازمت کا اجازت نامہ یا پھر پاسپورٹ مکہ سے جاری کیا گیا ہو۔

محکمہ امن کے ترجمان بریگیڈیئر سامی الشویرخ کا کہنا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر مقدس شہر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے غیرملکیوں کو واپس کر دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ صرف ان غیرملکیوں کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت ہو گی جن کے پاس عمرہ یا حج اجازت ناموں کے علاوہ متعلقہ اداروں سے جاری ہونے والا اجازت نامہ ہو کہ وہ مکہ میں ملازمت کرتے ہیں یا پھر ان کا اقامہ مکہ مکرمہ محکمہ پاسپورٹ سے جاری شدہ ہو۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں یوٹیوب کو مسلمانوں کے استحصال کیلئے استعمال کئے جانے کا انکشاف

نیویارک:بھارت میں یوٹیوب کو ہندوتوا قوم پرستوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے استحصال کیلئے استعمال کئے …