ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تصدیق کر دی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کر دی۔

جیو نیوز کے پروگرام میں شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے ایک ملاقات ہوئی تھی، اگر ہمارے سر پر بندوق نہ رکھی جاتی تو شاید جلد الیکشن کا مطالبہ تسلیم کر لیتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ الیکشن ریفارمز پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ جب عمران خان نے دھمکی کی سیاست کی تو ہماری پارٹی اور اتحادیوں میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ ہمیں ڈٹے رہنا چاہیے اور اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مارچ کو صوابی سے لانگ مارچ شروع کیا تھا تاہم اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچنے سے پہلے ہی 26 مارچ کو انہوں نے حکومت کو الیکشن کی تاریخ کے لیے 6 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے نئے الیکشن کا اعلان نہ کیا تو دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ شام میں تیل کی لوٹ مار سے باز نہیں آ رہا:شامی وزرات پٹرولیم

جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجی شامی تیل لوٹنے میں مصروف ہیں ۔اطلاعات کے …