بدھ , 6 جولائی 2022

بابر اعظم کس ٹورنامنٹ اور کس ٹیم کیخلاف اچھا کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ تاریخی ہوتا ہے، پوری دنیا پاک بھارت میچ کو دیکھتی ہے اور بھارت کے خلاف میچ سے ہم بھی بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔

جیو نیوز کو دیے جانے والے خصوصی انٹرویو میں تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اس مرتبہ بھی بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے جو ہم بھارت کے خلاف کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا، 23 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ برس دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کیا تھا۔کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا کھیلنے کا یقین ہے، کنڈیشنز مختلف ضرور ہیں لیکن پاکستان کے لیے مشکل نہیں ہو گی، پاکستان آسٹریلیا کی کنڈیشنز کو جانتا ہے کہ وہاں کیسی کرکٹ کھیلنی ہے اور کیسے کامیاب ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں مثبت کرکٹ کھیلنی ہے اور اس پر کام ہو رہا ہے، دبئی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مختلف کرکٹ کھیلنے کے عزم کے ساتھ گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب ٹیمیں مقابلے کے لیے آتی ہیں اور ہم بھی مقابلے کے یقین کے ساتھ گئے تھے، ہمارے ذہن میں بس یہ تھا کہ مقابلہ کرنا ہے، مختلف اور پازیٹو کرکٹ کھیلنا ہے۔

کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ اچھا کھیلنے کا یقین ہونا چاہیے، نتائج بھی مل جاتے ہیں، دبئی میں مختلف اور مثبت کرکٹ کھیلی جسے سب نے سراہا

یہ بھی دیکھیں

قومی ٹیم میں کسی بھی پوزیشن پرکھیلنے کو تیار ہوں، شان مسعود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر شان مسعود کا کہنا ہے کہ انہوں نے …