جمعرات , 25 اپریل 2024

موسم کی صورت حال۔

اسلام آباد

جمعہ کے روز: اسلام آباد میں موسم گرم رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر آندھی /تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ہفتہ کے روز: اسلام آباد میں موسم گرم رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب

جمعہ کے روز : صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم خطہ پوٹھوہار میں بعداز دوپہر آندھی /تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

ہفتہ کے روز : صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم خطہ پوٹھوہار میں شام کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش /بونداباندی کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا

جمعہ کے روز : صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم دیر، چترال، مانسہرہ ، مالا کنڈ، کرم اور سوات میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

ہفتہ کے روز : صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم دیر، چترال، مانسہرہ ، مالا کنڈ، کرم ،ابیٹ آباد، بونیر، مردان ، پشاور اور سوات میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ

جمعہ کے روز : صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔

ہفتہ کے روز : صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔

بلوچستان

جمعہ کے روز : صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

ہفتہ کے روز : صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

کشمیر/گلگت بلتستان

جمعہ کے روز : گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کےعلاوہ بعض مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ۔

ہفتہ کے روز : گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کےعلاوہ بعض مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

یہ بھی دیکھیں

عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور، اسلام آباد: عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم …