بدھ , 6 جولائی 2022

استنبول سے دہشتگرد تنظیم داعش کے نئے سربراہ ابو الحسن القریشی گرفتار۔ترک حکام 

استنبول: غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر کو گرفتاری سے متعلق اطلاع دے دی گئی ہے اور صدر رجب طیب اردگان آنے والے دنوں میں گرفتاری کااعلان کریں گے۔ایک رپورٹ میں ترک حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول میں حالیہ سرچ آپریشن کے دوران داعش کے نئے سربراہ ابوالحسن القریشی کو گرفتارکرلیا ہے۔

واضح رہے داعش کے سابق سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کی ہلاکت کے بعد ابوالحسن القریشی کو نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔ رپورٹ میں ترک حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ترکی کی انسداد دہشت گردی کی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنٹوں نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اورمعاملے کی حساسیت کی وجہ سے ترک حکام نے گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان کے پاس جو راز ہیں وہ قوم کے سامنے لائیں: شرجیل میمن

وزیر اطلات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان صرف اقتدار چاہتے …