منگل , 23 اپریل 2024

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایرانی ہم منصب سے ملاقات

ڈیووس: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے بلوچستان میں آگ بجھانے کے لیے طیارہ بھجوانے پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر کاز کے لیے ایران کی حمایت کو سراہا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …