جمعہ , 1 جولائی 2022

شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کی امریکی قرار داد ویٹو

نیو یارک: سلامتی کونسل میں شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی امریکی قرارداد چین اور روس نے ویٹو کر دی۔ امریکی قرارداد میں شمالی کوریا کو تیل فروخت کرنے پر پابندی کی تجویز دی گئی تھی۔ امریکا نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے باعث شمالی کوریا کو سزا دینے کا خواہاں تھا۔ یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں جاپان اور جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا غیر قانونی تجربہ کیا ہے

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں یوٹیوب کو مسلمانوں کے استحصال کیلئے استعمال کئے جانے کا انکشاف

نیویارک:بھارت میں یوٹیوب کو ہندوتوا قوم پرستوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے استحصال کیلئے استعمال کئے …