ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی اقتصادی فورم، بلاول بھٹو کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایرانی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے بلوچستان میں آگ بجھانے کے لیے طیارہ بھجوانے پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر کاز کے لیے ایران کی حمایت کو سراہا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کے بےپناہ مواقع موجود ہیں۔

ایرانی فائر فائٹنگ طیارہ شیرانی کے جنگلات میں آگ بجھانے میں مصروف، پا ک فضائیہ

رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …