جمعہ , 7 اکتوبر 2022

یورپی ملکوں کو ہوشربا مہنگائی اور افراط زر کا سامنا

پچھلے چند ماہ کے دوران براعظم یورپ کے ملکوں میں افراط زر کی شرح میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یورپی منڈیوں کے ہفتہ وار جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پورے براعظم اور خاص طور سے بلقان ریجن کے ملکوں میں غذائی اشیا کی قیمتوں اور زندگی کے دوسرے اخراجات میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور اس میں تیزی دکھائی دے رہی ہے۔
اخبار کے مطابق رواں سال کے دوران یورپی یونین کے نو ملکوں میں افراط زر کی شرح دس فیصد زیادہ رہی ہے جبکہ اسٹونیا میں صورتحال کافی بدتر ہے جہاں افراط زر کی شرح انیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
فائنانشل ٹائمز نے اپنی جائزہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ بلغاریہ کو سولہ فیصد سے زیادہ، جمہوریہ چیک اور رومانیہ کو تیرہ فیصد سے زیادہ، لتھووینیا کو تیرہ فیصد، پولینڈ کو دو فیصد سے زیادہ، اور سیلوواکیا کو گیارہ فیصد سے زیادہ افراط زر کا سامنا ہے۔
اس سے پہلے یورپی ذرائع ابلاغ نے، یونان کے محکمۂ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس ملک میں افراط زر کی شرح اپریل میں دس فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ افراط زر کی وجہ سے کینیڈا اور آسٹریا میں روزمرہ کے اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کنزیومر پرائس انڈیکس سی پی آئی کے مطابق، دونوں ملکوں میں متوسط طبقے کے اخراجات اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
کینیڈا کے محکمۂ شماریات کے مطابق انیس سو ننانوے کے بعد سے ملک میں افراط زر کی شرح میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جس سے پیٹرول کو چھوڑ تمام اشیا کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔
آسٹریا کے وفاقی محکمۂ شماریات نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ماہ اپریل کے دوران اشیائے صرف کی قیمتوں میں سات اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو انیس سو اکیاسی کے بعد سے مہنگائی کی سب سے اونچی سطح ہے۔
روزنامہ فائنانشل ٹا‏ئمز نے روس یوکرین تنازعے کو یورپی ملکوں میں اشیائے صرف کی قیمتوں اور افراط زر کی شرح میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔ تاہم روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں ، یورپی ملکوں کو معاشی افراتفری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار کی فوجی عدالت نے جاپان کے صحافی کو 10 سال قید سنا دی

میانمار: میانمار کی فوجی عدالت نے قانون شکنی کے الزام میں جاپان کے صحافی “طورو …