ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے۔

عمران خان کی جانب سے الیکشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ اسلام آباد کی کال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ آئیں تو سہی میں دیکھ لوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے کا بیان دینے والا "خونی فساد” میں دم دبا کر بھاگ گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے، باس زرداری صاحب کی منتیں ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں

یہ بھی دیکھیں

امریکہ شام میں تیل کی لوٹ مار سے باز نہیں آ رہا:شامی وزرات پٹرولیم

جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجی شامی تیل لوٹنے میں مصروف ہیں ۔اطلاعات کے …