منگل , 23 اپریل 2024

جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آج شدید گرمی پڑنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آج شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل چھائے رہنے اور تیز سمندری ہوائیں چلنے سے موسم شدید گرم نہیں رہے گا، ہوا میں نمی کا زائد تناسب شہر میں موسم مرطوب کرنے کا باعث ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شام یا رات میں بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ملک میں گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 49 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

یہ بھی دیکھیں

عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور، اسلام آباد: عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم …