بدھ , 24 اپریل 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، وزیر خزانہ نے خبردار کر دیا

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی مزید ختم کی جائے گی؟

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم سبسڈی پر فیصلے میں تاخیر سے قومی خزانے کو 135 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

روس کے ساتھ تیل کے سستے معاہدے کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے روس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا، حماد اظہرکے خط کا ماسکو سے کوئی جواب نہیں آیا تاہم نئی حکومت روس سے گندم لینے کی کوشش کرے گی اور روس نے کوئی راستہ نکالا تو سستا تیل بھی خریدا جائے گا۔

قبل ازیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جون میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا، تین ارب ڈالرز آئيں گے، ایک ارب ڈالرز سے زیادہ ورلڈ بینک سے بھی مل جائيں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …