پیر , 26 ستمبر 2022

پہلی بار خاتون پولیس افسر کو لاہور آپریشن ونگ میں بطور سینئر سپرٹینڈنٹ مقرر

پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے پہلی بار خاتون پولیس افسر کو لاہور آپریشن ونگ میں بطور سینئر سپرٹینڈنٹ (ایس ایس پی) مقرر کردیا، آئی جی نے دیگر 6 افسران کے تبادلے بھی کیے ہیں۔

ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کو مستنصر فیروز کی جگہ لاہور آپریشن پولیس کا سربراہ بنایا گیا ہے، مستنصر فیروز کو سینٹرل پولیس آفیسر (سی پی او) میں رپورٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں

ڈاکٹر انوش پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں بطور ایس ایس پی لاہور آپریشنز تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ لاہور کنٹونمنٹ اور ماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں بطور ایس پی فرائض انجام دینے کے ساتھ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (اے ایس پی) کے طور پربھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف …