منگل , 23 اپریل 2024

اسرائیلی فوج کے حملے میں 30 فلسطینی زخمی

آناتولی کے مطابق مغربی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 30 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ مغربی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 30 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر پلاسٹکی گولیاں فائر کیں اور اشک آور گیس سے استفادہ کیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونیوں کے ایک گروپ نے نابلس کے ایک گاؤں میں ایک فلسطینی کے گھر پر حملہ کرکے اسے آگ لگا دی۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے کہ جبکہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …