پیر , 26 ستمبر 2022

ایران ٹائلز اور سرامک مصنوعات بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

ایران کی سرامک ایسوسی ایشنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ حسین زجاجی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ملک میں شیشے اور سرامک کی پیداوار اچھی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

حسین زجاجی کا کہنا تھا کہ ہم ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ، شیشہ اور سرامک دنیا بھر میں برآمد بھی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کی سرامک اور شیشے سے بنی مصنوعات کی برآمدات ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایران سرامک ایسوسی ایشنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران سالانہ ، باسٹھ ملین ٹن سیمنٹ، چارسو پچاس ملین مربع میٹر ٹائلز، ستائیس لاکھ ٹن شیشہ ، چھے لاکھ ٹن فائرپروف مواد، پچپن ہزار ٹن چینی کے برتن اور ایک لاکھ پچاس ہزار ٹن سینیٹری ویئر برآمد کر رہا ہے

یہ بھی دیکھیں

امام رضا ع کی سیاسی زندگی پر مبنی کانفرنس؛آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا پیغام

تہران:قم المقدسہ میں منعقدہ امام رضا علیہ السلام کی سیاسی زندگی پر مبنی کانفرنس کے …