بدھ , 24 اپریل 2024

نواب شاہ میں لیڈی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے دوران زچگی خاتون جاں بحق

نواب شاہ میں لیڈی ڈاکٹرز مبینہ علفت سے دوران زچگی خانون کی جاں بحق


پولیس کےمطابق گاؤں کرم علی جمالی کی رہائشی خاتون کو زچگی کے لیے سٹھ میل روڈ پر ایک نجی میڈیکل سینٹر میں لایا گیا تھا جہاں دوران زچگی خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

متوفیہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ دوران زچگی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث حالت خراب ہوگئی جس کے بعد میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ نے مریضہ کو پیپلز میڈیکل اسپتال(پی ایم سی )لے جانے کا کہا تاہم پی ایم سی پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون پہلے ہی جاں بحق ہوچکی ہے۔

دوسری جانب جاں بحق خاتون کے ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے جبکہ ادھر ایس ایچ او بی سیکشن تھانہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ درج ہونے کے بعد تفتیش شروع کی جائے گی جبکہ پرائیویٹ میڈیکل سینٹر انتظامیہ اپنا مؤقف دینے کو تیار نہیں ہے

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …