اتوار , 25 ستمبر 2022

سیاسی نظام کا پائیدار ہونا ضروری ہے، فواد

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات اوپر نیچے چلتے رہتے ہیں، نظام کا پائیدار ہونا ضروری ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ مخالفین کو گالیاں دینا فضول بات ہوتی ہے۔

مریم نواز سے متعلق انھوں نے کہا کہ ان کی تقاریر میں صرف گالیاں ہوتی ہیں، وہ کبھی پالیسیوں سے متعلق بات نہیں کرتیں، پاکستان کے عوام کے دکھ اور مشکلات پر بات نہیں کرتیں، وہ صرف نواز شریف سے متعلق ہی بات کرتی ہیں۔

عمران خان کے الٹی میٹم سے متعلق فواد چوہدری نے بتایا کہ اس کا دو دن بعد معلوم ہوگا، تحریک انصاف تو پہلے ہی سڑکوں پر ہے اور جلسے کررہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی بحران اور عوام غیرمطمئن ہے،سیاسی جماعتوں کے درمیان بہت بڑی تفریق ہے،ملک کی معاشی پالیسیاں عارضی ہیں، پاکستان کی سیاست میں یقینی کیفیت لانےکی ضرورت ہے اور اس کے لیے انتخابات ضروری ہیں،انتخابات کے بغیر کسی بھی طور پر پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

مبینہ آڈیو سے متعلق انھوں نے کہا کہ پہلے پیپلزپارٹی سے بات کرنے کےلیے عمران خان کومشورہ دیا تھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی کے ووٹوں پر حکومت میں رہنا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ حکومت میں نہ رہیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ ساری جدوجہد کرپشن کے خلاف ہے اور آصف زرداری کرپشن کے بادشاہ ہیں۔ آڈیو سے متعلق انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دو لوگوں کا معاملہ ہے،کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے بتایا کہ قوم اداروں سے کردار ادا نہ کرنے پر ناراض ہے،عوام میں غم و غصہ ہے

یہ بھی دیکھیں

سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف …