بدھ , 28 ستمبر 2022

ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا

سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا۔

27 مئی کو سوشل میڈیا پر ڈیرن سیمی کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انہیں قمیض شلوار میں گھر سے نکل کر کہیں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس مختصر ویڈیو کے کیپشن میں ڈیرن سیمی نے لکھا کہ اندازہ لگائیں، آج میں کیا حاصل کرنے جا رہا ہوں۔

بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹر پر ایک اور تصویر شیئر کی جس میں انہیں ستارہ پاکستان سے نوازا جا رہا ہے۔

ڈیرن سیمی نے لکھا کہ جی ہاں، یہ میں ہوں جسے ستارہ پاکستان سے نوازا جا رہا ہے، میرے لیے بہت ہی فخر کی بات ہے۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان کو کرکٹ شائقین کی جانب سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات سرانجام دینے پر سراہے جانے کے ساتھ ساتھ انہیں اعزاز ملنے پر مبارکباد بھی دی جا رہی ہے

یہ بھی دیکھیں

قومی کرکٹ ٹیم 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

کراچی: انگلینڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد قومی ٹیم …