ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ارکان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے پارٹی کی جانب سے ریفرنس دائر کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو الیکشن کمیشن نےڈی سیٹ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ارکان نے کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آئندہ 48 گھنٹوں میں عدالتِ عظمیٰ میں اپیل دائر کی جائے گی۔

دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق گورنر عمرسرفراز چیمہ سے ملاقات کی جس میں پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تمام صوبائی حلقوں سےامیدوار لے کر میدان میں اتارےگی

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …