ہفتہ , 20 اپریل 2024

کیا ایران اپنے کمانڈروں کا انتقام لے رہا ہے؟ الجزیرہ کا عجیب دعوی

الجزیرہ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے قتل کے جواب میں ایران اب تک 20 صیہونیوں کو قتل کر چکا ہے۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس آئی آر جی سی کے قریبی اور غیر رسمی ذرائع نے بتایا کہ سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی اور ایرانی سیکورٹی و دفاعی میکانزم مقبوضہ فلسطین کے اندر متعدد صیہونی کمانڈز کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کرنل صیاد خدائی کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک سابق کمانڈر کا خیال ہے کہ ان کے ملک نے اسرائیلی حملوں اور کارروائیوں کو نظر انداز نہیں کیا ہے بلکہ اس نے شام کی جولان کی پہاڑیوں، جنوبی لبنان یا فلسطین کے اندر اپنے اتحادیں اور حامیوں کے ذریعے بالواسطہ یا بلا واسطہ جوابی کارروائی کی ہے۔

سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے قریبی غیر سرکاری ذرائع نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی کمانڈروں کے خلاف ایران کی بالواسطہ کارروائی میں اب تک 20 صیہونی ہلاک ہو چکے ہيں۔ الجزیرہ کے مطابق 4 دسمبر 2020 کو 45 سالہ صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی موساد کا افسر اور ایجنٹ فہیم ہیناوی کے قتل کو اسی تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایران کے ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادے کے قتل کے سات دن بعد ہی ہیناوی کا قتل تل ابیب میں انجام دیا گيا تھا۔ الجزیرہ نے لکھا کہ فہیم ہیناوی کے علاوہ محسن فخری زادے کے قتل کے بعد تل ابیب میں دو صیہونی افسروں کو بھی قتل کیا گیا تھا ۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پہلی جنوری 2021 کو 42 سالہ صیہونی افسر شارون آسمان کو مقبوضہ فلسطین کے الناحال شہر میں قتل کر دیا گیا تھا۔

الجزیرہ کے مطابق گزشتہ 13 مارچ کو ایران نے عراق کے اربیل میں موساد کے ٹھکانے پر جو میزائل حملہ کیا تھا اس میں نائب وزیر کی سطح کا ایک صیہونی افسر ہلاک ہوا تھا، ساتھ ہی اس حملے میں 12 ديگر موساد کے ایجنٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

الجزیرہ کے مطابق ایران کو اس بات کا ذرہ برابر بھی خوف نہیں ہے کہ اسرائیل کے اندر ہونے والی کارروائیوں کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے اور ان کاررائیوں کے علاوہ دوسری کاررائیاں بھی ہیں جن میں اسرائیلی ایجنٹ و عناصر کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ایران نے ان کارروائیوں کی ذمہ داری قبول نہیں ہے تاہم اسرائیل اچھی طرح جانتا ہے کہ اس کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …