ہفتہ , 20 اپریل 2024

تاجیکستان کے صدر کا تہران میں شاندار استقبال

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان کا باقاعدہ اور شاندار استقبال سعد آباد کمپلکس میں کیا۔

تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان ایران کے صدر کی سرکاری دعوت پر کل ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے تھے۔

تاجیکستان کے صدر دورہ تہران کے دوران ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے گذشتہ برس تاجیکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے شنگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا تھا ۔ اس اجلاس میں ایران شنگہائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بھی منتخب ہوا۔ ایرانی صدر نے دورہ تاجیکستان کے دوران تاجیکستان کے صدر کو ایران کے دورے کی دعوت دی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …