جمعہ , 7 اکتوبر 2022

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان عارضی جنگ بندی کی مدت 30 مئی کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد اب یہ جنگ بندی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جنگ بندی کابل میں پاکستانی وفد اور


کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کے بعد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جون میں ہوگا۔

واضح رہےکہ پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق 18 مئی کو ہوا تھا۔

افغانستان کے نائب وزیراطلاعات و ثقافت و طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان افغان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں غربت کی شرح میں 2.5 فیصد سے 4 فیصد اضافے کا خدشہ،رپورٹ

لندن:عالمی بینک نے سیلاب سے پاکستانی معیشت کو 40 ارب ڈالر تک نقصانات کا تخمینہ …