بدھ , 24 اپریل 2024

یمن کا فوڈ میزائل بھی دیکھیئے۔ ویڈیو

سعودی عرب اور اسکے آلۂ کاروں کے محاصرے میں پھنسے اپنے مزاحمتی جوانوں اور عوام کو راشن اور غذایی اشیا پہنچانے کے لئے یمنی جوانوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اب میزائل کا استعمال شروع کیا ہے۔ اس میزائل میں فوڈ پیک لے جانے کے لئے مناسب جگہ بنائی گئی ہے جسے لانچر کے ذریعے محصور علاقوں کی طرف فائر کیا جاتا ہے۔

یمن کو مارچ 2015 سے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی جنگ کو جارحیت کا سامنا ہے اور اس دوران جارح ممالک نے یمن کا مکمل طور پر زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی جاری رکھا جس کے باعث یمن کو غذا و دوا کی قلت کے ساتھ ساتھ بے شمار ناگفتہ بہ مشکلات کا سامنا ہے تاہم یمنی قوم نے عالمی سامراج کی حمایت دشمن قوتوں کے مقابلے میں ہار نہیں مانی ہے اور ہر ممکن شکل میں ان کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

اس وقت یمن کے مختلف محاذوں پر یمنی فورسز کی سعودی عرب اور اسکے آلۂ کاروں کے خلاف مزاحمت و استقامت کا سلسلہ جاری ہے اور تمام تر سختیوں، رکاوٹوں اور دشمن کے محاصرے کے باوجود یمنی فورسز نے اپنی تخلیفی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی دفاعی توانائیوں میں اضافہ کیا اور اب تک بارہا جارح دشمن کو بارہا دنداں شکن جواب دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …