جمعہ , 7 اکتوبر 2022

حوزہ علمیہ قم اور کیتھولک مسیحیت کے درمیان پہلا باقاعدہ رابطہ

آیت اللہ اعرافی کا روم کا دورہ،
آیت اللہ جعفر سبحانی نے سربراہ حوزہ علمیہ قم  آیت اللہ اعرافی کو ایک مراسلے میں پاپ سے ملاقات سے متعلق چند نکات بیان کئے ہیں۔

شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے سربراہ حوزہ علمیہ کو ایک خط میں پاپ سے ملاقات کے متعلق چند درج ذیل نکات بیان کئے ہیں:

۱۔ جنابعالی کا ویٹیکن کا دورہ حوزہ علمیہ قم اور کیتھولک مسیحیت کے درمیان پہلا باقاعدہ رابطہ ہے۔

۲۔ پاپ کی شخصیت اپنے ماسلف سے ممتاز ہے کیونکہ عراق کے دورے اور آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کے دوران جو مطالب انہوں نے بیان کئے ہیں وہ انہیں بیان کرنے سے گریز بھی کر سکتے تھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ چیزوں کو چھپانے کے بجائے کسی حد تک حقائق کو بیان کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

۳۔ باہمی علمی اور اکیڈمی تعاون اور اساتذہ اور طلباء کا آپس میں تبادلۂ خیال بہت مناسب اقدام ہو گا۔

۴۔ اس ملاقات کے لئے میری بہترین تجویز یہ ہے کہ مشترکہ کلامی مسائل کو تحریری صورت میں مرتب کرنے کی پیشکش کی جائے کہ جس کا حجم زیادہ نہ ہو البتہ مشترکہ علمی کام جیسے بچوں کے حقوق، خاندان اور ماحولیات بھی گفتگو کے لئے مناسب موضوعات ہیں۔

۵۔ ان کی علمی انجمنوں کو حوزہ علمیہ کے مراکز کے وزٹ کی دعوت دینا بھی اس ملاقات میں مناسب ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

بلاول بھٹو کا صدر مملکت کیخلاف مواخذے کی کارروائی جلد شروع کرنے کا مطالبہ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کیخلاف مواخذے کی کارروائی …