ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

پی ٹی آئی ایم پی اے کا 24 گھنٹے اسلحہ رکھنے کا اعتراف

اکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الٰہی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس 24 گھنٹے اسلحہ موجود ہوتا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی ایم پی اے نے کہا کہ ان کے پاس 24 گھنٹے اسلحہ موجود ہوتا ہے لیکن ہتھیار لائسنس یافتہ ہوتے ہیں جو اپنی حفاظت کے لیے رکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں ہمارے کارکنان کے پاس ہتھیار نہیں تھے میرے پاس اسلحہ تھا کیونکہ مجھ پر 4 دھماکے ہو چکے ہیں، گلو بٹوں سے نہیں ڈرتے ان کے لیے تو ہمارے تھپڑ ہی کافی ہیں۔

لانگ مارچ: یقین تھاگولی چلنی ہے، ہماری طرف بھی لوگوں نے پستول رکھے ہوئے تھے، عمران خان

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دو روز قبل ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ ہمارے کارکنوں کے پاس اسلحہ موجود تھا اور عوام میں پولیس کے خلاف نفرت بھی پائی جاتی تھی، اگر دھرنا ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہو جاتا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ شام میں تیل کی لوٹ مار سے باز نہیں آ رہا:شامی وزرات پٹرولیم

جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجی شامی تیل لوٹنے میں مصروف ہیں ۔اطلاعات کے …