بدھ , 24 اپریل 2024

موسم گرما میں لسی کے فوائد

لسی صرف گرمی کا توڑ ہی نہیں بلکہ اس کے بے شمار فائدے بھی ہیں، آئیں جانتے ہیں وہ کون سے فائدے ہیں۔

لسی کا استعمال ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لیے مفید ہے کیونکہ دہی معدے کے لیے ہلکا اور صحت کو فائدہ پہنچانے والے بیکٹیریا سے بھرپور ہوتاہے جس کے استعمال سے کھانا ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

اس کا استعمال ہماری آنتوں کو چکنا کرتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو ہموار بناتا ہے۔لسی کا استعمال صحت مند بیکٹیریا کی توسیع کو متاثر کرتا ہے اور ہماری آنتوں میں خراب بیکٹیریا کی افزائش کو کم کرتا ہے، لسی میں موجود پرو بائیوٹکس جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو متوازن کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

لسی میں لیکٹک ایسڈ اور وٹامن ڈی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہمارے جسمانی نظام کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کا استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے اور ہمارے جسم کو کئی بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔لسی ایک نہایت ٹھنڈا مشروب ہے جس کا گرمیوں میں استعمال ہمارے جسم کو گرمی کے اثرات سے بچاتا ہے، لسی کا استعمال جسم کو تروتازہ بناتا ہے، یہ جسم کو ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہونے دیتی اس لیے گرمی کے موسم میں لسی کا استعمال بے حد ضروری ہے۔

لسی کا استعمال ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیئم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، لسی کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ دانتوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

لسی میں لیکٹک ایسڈ کی وافر مقدار ہوتی ہے جو چہرے سے نشانات دور کرتا ہے اور ہماری جلد کو ہموار بنانے کے لیے مفید ہے، لسی کا مستقل استعمالہماری جلد کو بھی خوبصورت بناتا ہے۔

لہٰذا اس گرمی کے موسم میں خود کو لسی کے استعمال سے ضرور فائدہ پہنچائیں تاکہ یہ تمام فوائد حاصل کر کے پرسکون گرمیاں گزاری جاسکیں

یہ بھی دیکھیں

دوران پرواز میاں بیوی لڑ پڑے؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی: سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی پرواز میں مسافر میاں بیوی آپس میں بری …