اتوار , 25 ستمبر 2022

حکومت کا منکی پاکس سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری

وزارت صحت اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کو مسترد کر دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ وزرارت صحت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق ملک میں اب تک منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

اس سے قبل این آئی ایچ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملک میں بیماری کے پھیلاؤ سے متعلق رپورٹس ‘غلط’ تھیں اور قومی اور صوبائی صحت کے حکام سے کہا گیا کہ وہ کسی بھی مشتبہ کیس کے لیے چوکس رہیں۔

دریں اثنا گزشتہ ہفتے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ حکومت نے وائرس کی بیماری کی تشخیص کے لیے ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے۔

ٹیسٹنگ کٹس آرڈر کردی ہیں جو جلد پہنچ جائیں گی، ملک کے داخلی مقامات پر عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاہم تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا

یہ بھی دیکھیں

مسلمانوں میں لڑائی جھگڑے،اختلافات کا خاتمہ ہونا چاہیے: مقتدیٰ صدر

بغداد:عراق کے مذہبی اور سیاسی رہنما مقتدی صدر نے مسلمانوں میں لڑائی جھگڑے ، جنگ …