جمعرات , 18 اپریل 2024

پنجاب میں گندم کثیر تعداد میں موجود ، 50 لاکھ ٹن کا ہدف حاصل کرلیا گیا

پنجاب کے وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں گندم کثیر تعداد میں موجود ہے ، صوبائی حکومت نے 50 لاکھ ٹن گندم حاصل کرنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گندم کی خریداری احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ گئی ہے ، عالمی ادارے بھی خوراک کی قلت کے حولاے سے تگ و دو کر رہے ہیں ، ایسے میں پنجاب کی جانب سے ہدف حاصل کر لینا بہت بڑی کامیابی ہے ۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی جانب سے گندم کیلئے درخواست کی گئی ہے ، ہمارا فرض ہے خیبرپختونخوا کی گندم کےحوالےسےضرورت پوری کی جائے،10کلوآٹےکاتھیلا 490 روپےمیں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پنجاب کابینہ نےرمضان میں دی گئی سبسڈی کی توثیق کی، گھی پرسبسڈی دینےکافیصلہ،کابینہ نےمنظوری دےدی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …