جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران میں عشرہ کرامت اور یوم دختر آج سے آغاز

یکم ذی القعدہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا (قم) کا یوم ولادت باسعادت، چھٹی تاریخ کو آپ کے بھائی احمد بن موسی شاہچراغ علیہ السلام (شیراز) جبکہ گیارہ ذی القعدہ کو آپ کے بھائی اور فرزند رسول، حضرت امام رضا علیہ السلام (مشہد) کا یوم ولادت باسعادت ہے، اسی مناسبت سے ان ایام کو عشرہ کرامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

خاندان اہلبیت علیہم السلام کی انہی گرانقدر ہستیوں کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران کے مقدس شہروں قم، شیراز اور مشہد میں نجی و سرکاری عمارتوں، امام بارگاہوں اور مسجدوں نیز مذہبی مقامات پر چراغاں کیا گیا ہے جبکہ اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے شیدائی، مختلف شکلوں میں اظہار مسرت کر رہے ہیں۔

ایران میں یکم ذی قعدہ، حضرت معصومہ قم کے یوم ولادت کو یوم دختر یا ڈاٹرز ڈے کا عنوان دیا گیا ہے جس کے پیش نظر ایرانی سماج میں اس دن بزرگ افراد بالخصوص والدین اپنی بیٹیوں اور لڑکیوں پر خاص توجہ دیتے ہیں اور اسلام میں انکے مقام و مرتبے کے پیش نظر انکی ذات اور شخصیت کی خصوصی طور پر قدردانی کی جاتی اور انہیں تحفے تحائف سے نوازا جاتا ہے

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …