بدھ , 24 اپریل 2024

انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکار گرفتار

شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے اور انسانی اسمگلروں کا ساتھ دینے پر ایف آئی اے نے اپنے ہی محکمے کے کانسٹیبل کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے ملتان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ساجد اکرم چوہدری کے مطابق کانسٹیبل اسد نعمان انسانی اسمگلروں کے ساتھ ملکر لوگوں کو زمینی راستے سے یورپ، ایران اور ترکی بھجوانے میں ملوث تھا۔ساجد اکرم چوہدری کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تحقیقات کے بعد اس کا انسانی اسمگلروں سے رابطہ ثابت ہو گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کا کہنا ہے کہ ملزم اسد نعمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …