بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

پیپلزپارٹی کا عمران خان کے بیان پر ملک بھر میں مظاہروں کا فیصلہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے عمران خان کے پاکستان کے تین ٹکڑوں سے متعلق بیان پر ملک بھر میں مظاہروں کا فیصلہ کرلیا۔

پی پی رہنما سلیم مانڈوی والا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آصف زرداری نے پاکستان مخالف بیان پراحتجاج کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ملک بھرمیں احتجاج کی حکمت عملی کوجلد حتمی شکل دے دی جائےگی۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عمران خان کا ملک کے خلاف بیان کا معاملہ پارلیمان کے اندربھی اٹھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ لینے والی تحریک انصاف پاکستان مخالف بیان پرمعافی مانگے

یہ بھی دیکھیں

بھارت بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی …