بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

کوئی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا، زرداری کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

سلام آباد: سابق صدرآصف علی زرداری نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔

آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے،عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا سیکھ لو۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تین ٹکڑے کرنےکی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی،انشااللہ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔

اس کے علاوہ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کو ہدایت کی کہ عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ ‘ یہ اصل میں پاکستان کا مسئلہ ہے، اسٹیبلشمنٹ کا مسئلہ ہے، اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا‘۔

ان کا کہنا تھاکہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے نیوکلئیر اثاثے چھن جائیں گے اوردرست فیصلے نہ کیے گئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے

یہ بھی دیکھیں

بھارت بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی …