جمعرات , 18 اپریل 2024

امن و امان عدالت کا کام نہیں، عدالت ایسا حکم دے ہی نہیں سکتی: وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ امن و امان قائم کرنا عدالت کا کام نہیں ہے، عدالت ایسا حکم دے ہی نہیں سکتی۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ نہیں لکھا کہ انتظامیہ اپنے انتظامی اختیارات کا استعمال نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہا چونکہ لاء اینڈ آرڈر سنبھالنا عدالت کا کام نہیں اس لیے عدالت ایسا حکم دے ہی نہیں سکتی کہ کوئی گروہ احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کرے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے یا پولیس پر پتھراؤ کرے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ عدالت نے شہری حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے دھرنے سے متعلق دائر درخواست نمٹاتے ہوئے تحریک انصاف کو ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی تھی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے کیس کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کیا گیا تھا جس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سے پوچھا گیا تھا کہ بتایا جائے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس کی جانب سے ہوئی

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …