جمعہ , 19 اپریل 2024

عمران خان نے راہداری ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

جیونیوز کے مطابق عمران خان نے راہداری ضمانت کے لیے درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی جس کے لیے وہ خود عدالت گئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی راہداری ضمانت کی درخواست فوری طور پر سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید کی عدالت میں عمران خان کی درخواست پر سماعت جاری ہے جس سلسلے میں سابق وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کی آمد پر عدالت کا دروازہ بند کردیا گیا اور میڈیا نمائندوں کو عدالت میں جانے سے بھی روک دیا گیا

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …