اتوار , 25 ستمبر 2022

روس کی اسٹریٹیجک ایٹامک فورس نے مشق شروع کردی

روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کے ماسکو کے شمال مشرق میں واقع شہر ایوانوفو کے قریب جاری ان مشقوں میں تقریبا ایک ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل یارس اور سو لانچنگ پیڈ استعمال کئے جا رہے ہیں۔

یہ مشقیں ایسے وقت میں انجام پارہی ہیں کہ جب یوکرین کے معاملے میں روس اور مغرب کی کشیدگی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔

روس – یوکرین جھڑپوں میں شدت اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مداخلت پسندانہ اقدامات میں اضافے کے بعد، برطانیہ سمیت بعض یورپی ملکوں کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ روس ایٹم بم استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کی ماسکو نے ہمیشہ تردید کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی صدر نے غیر نیٹو اتحادی کے افغانستان کے درجے کو ختم کر دیا

واشنگٹن:امریکا کے صدر نے اہم غیر نیٹو اتحادی کے افغانستان کے درجے کو ختم کر …