منگل , 23 اپریل 2024

نیپرا : صارفین پر مزید 10ارب روپے54کروڑ کو بوجھ ڈالنے کی درخواست فی یو نٹ قیمت میں مزید4روپے کے قریب اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو دو روز ہوئے ہیں اور بجلی صارفین پر مزید 10 ارب 54 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں کیوں کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست دائر کردی ہے جس میں کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے.

نیپرا کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت 15 جون کو ہوگی جس میں ٹیسکو نے 4 ارب 34 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے پیسکو نے 2 ارب 7 کروڑ، گیپکو کی 1 ارب 97 کروڑ روپے، آئیسکو نے ایک ارب روپے، میپکو نے ایک ارب 80 کروڑ روپے اور حیسکو نے 1 ارب 91 کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے. ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار 5 سو میگاواٹ ہے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 365 میگاواٹ ہو گیا، اور مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگاواٹ ہے جب کہ کل طلب 26 ہزار 5 سو میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے.
نجی ٹی وی نے ذرائع پاور ڈویژن کے حوالے سے بتایا ہے کہ پانی سے 4 ہزار 622 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 134میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 377 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 1 ہزار 415 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 113 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 190 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے.
ذرائع پاور ڈویژن نے اعتراف کیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ریجن میں بھی 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جب کہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے دوسری جانب لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد بجلی کی طلب میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا اور لیسکو کا شارٹ فال 1000 میگا واٹ ہوگیا ہے لیسکو کے مطابق بجلی کی طلب 5200 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ لیسکو کو نیشنل گرڈ سے 4200 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کی جارہی ہے.

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …