جمعرات , 18 اپریل 2024

ایران کا امریکہ اور تین یورپی ملکوں کوسخت انتباہ

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے تین یورپی ملکوں اور امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یا سفارت کاری کے راستے کو آگے بڑھائیں اور یا پھر مخالف سمت میں آگے بڑھیں اور یہ کہ ایران دونوں راستوں کے لئے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ایٹمی معاہدے کی سب سے بڑی دشمن، این پی ٹی معاہدے کے مکمل خلاف اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی واحد حکومت ہے جو غیر قانونی ہونے کے ساتھ ساتھ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے اور اس بات کو ہم اور پوری دنیا بخوبی جانتی ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ یورپ و امریکہ خواب غفلت سے بیدار ہوں اور منطقی راستہ اختیا کریں ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور تینوں یورپی ملکوں کو چاہئے کہ یا سفارت کاری کے راستے کو آگے بڑھائیں اور یا پھر مخالف سمت میں آگے بڑھیں اور ایران دونوں راستوں کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …