جمعہ , 19 اپریل 2024

صیہونیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی لڑکی شہید

صیہونی دہشتگرد فوجیوں نے ایک فلسطینی لڑکی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ خودساختہ صیہونی ریاست قاتلانہ حملے کا الزام لگا کر فلسطینی نوجوانوں،لڑکیوں اور اسی طرح بچوں کو شہید کرتی ہے جبکہ خود تمام تر ڈھٹائی کے ساتھ دہشتگردی، انتہا پسندی، تشدد اور اعصاب شکن اشتعال انگیزی کی حدیں پار کر چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج صبح صیہونی دہشتگردوں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمالی الخلیل کے «العروب» کالونی کے قریب فائرنگ کر کے ایک فلسطینی لڑکی کو شہید کردیا۔

دریں اثنا فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی لڑکی کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے تمام علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے مقابلے میں انتقامی کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ استقامتی کارروائیاں ایک قومی و دینی فریضے کی حیثیت رکھتی ہیں اور جو بھی ہتھیار اٹھا سکتا ہے اسے چاہئے کہ ایک نیا مورچہ قائم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی مسلحانہ کارروائیاں ہی غاصب صیہونیوں کے جرائم کا حقیقی جواب ہیں

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …