منگل , 23 اپریل 2024

دعا کی شوہر کے ہمراہ سیالکوٹ میں موجودگی کا انکشاف

کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کی لوکیشن سے متعلق ایک پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دعا زہرہ کی اپنے شوہر کے ہمراہ سیالکوٹ میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ لوکیٹر کے ذریعے دونوں میاں بیوی کی سیالکوٹ میں موجودگی کا پتا چلا ہے، لاہور اور کراچی پولیس کی ٹیمیں دعا کو لینے کے لیے سیالکوٹ میں موجود ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دعا اوراس کا شوہر بار بار اپنی لوکیشن تبدیل کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نےدعا زہرہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جب کہ دعا زہرہ کی عدم پیشی پر آئی جی سندھ کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اب عدالت نے ایف آئی اے کو اس معاملے میں پولیس کی معاونت کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …