بدھ , 24 اپریل 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی ترقی و تعیناتی کو آئی ایس آئی کی رپورٹ سے مشروط کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کو سپیشل ویٹنگ ایجنسی کا سٹیٹس دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ترقی و تعیناتی آئی ایس آئی کی رپورٹ سے مشروط کردیا

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےنوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ آئی ایس آئی تمام سرکاری افسروں کی سکریننگ کرے گی اور حکومتی عہدوں پر تعیناتی سے پہلے آئی ایس آئی اسکریننگ رپورٹ دے گی۔اعلامیے کے مطابق اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حکومت نے اعلیٰ عہدوں پر بیورو کریٹس کی تعیناتی سے پہلے سکروٹنی کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی تمام سرکاری افسروں کی سکریننگ کرےگی اور حکومتی عہدوں پرتعیناتی سے پہلے آئی ایس آئی سکریننگ رپورٹ دے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …