پیر , 26 ستمبر 2022

تربوز کے طبی فوائد

شمع عنصر
موسم گرما کے آتے ہی ہر جگہ تربوز نظر آنے لگتا ہے،سستے داموں باآسانی دستیاب تربوز کے استعمال سے صحت پر ان گنت طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں،تربوز غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس کے استعمال سے گرمیوں میں ڈی ہائیڈریشن کی شکایت بھی دور ہوتی ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق تربوز موسم گرما کا وہ خاص پھل ہے جس میں 92 فیصد مقدار پانی پایا جاتا ہے اور پانی انسانی صحت کے لئے بہت اہم ہے۔

گرمیوں میں زیادہ پسینہ آنے کی صورت میں پانی کی کمی کا ہونا عام بات ہے اور ان مسائل کا واحد حل تربوز کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق تربوز اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور قوت مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے،تربوز کا استعمال کینسر کے خلاف بھی معاون ثابت ہوتا ہے،اس کی ٹھنڈی تاثیر اور اس میں موجود وٹامن بی جسم میں تھکاوٹ کا احساس کم کرتا ہے اور انسان کو تر و تازہ اور خوشگوار محسوس کرواتا ہے،تربوز میں موجود امائنو ایسڈز بلڈ پریشر کو قابو رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
(جاری ہے)

غذائی ماہرین کے مطابق تربوز غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس کے 100 گرام میں 30 کیلوریز،صفر فیصد فیٹ،112 ملی گرام پوٹاشیم،8 گرام کاربوہائیڈریٹس،6 گرام شوگر،11 فیصد وٹامن اے،13 فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے لازمی جز ہے۔
تربوز کا استعمال باقاعدگی سے کرنے کے نتیجے میں صحت پر آنے والے مزید مثبت اثرات و فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

دل کی صحت کے لئے بہترین پھل:
دنیا بھر میں موت کی سب سے زیادہ وجوہات میں دل کا عارضہ بھی پایا جاتا ہے،تربوز انسان کو عارضہ قلب کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور بلڈ پریشر سمیت کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے،تربوز میں بڑی تعداد میں امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ خون کی بند شریانوں کو کھولتا اور ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھتا ہے۔

ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے:
ڈی ہائیڈریشن کے سبب انسانی صحت پر متعدد بیماریاں ٹوٹ پڑتی ہے،پانی کی کمی سے بچاؤ کے لئے تربوز کا استعمال نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے،تربوز میں وافر مقدار میں پانی پایا جاتا ہے جو انسانی جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے،ایک اندازے کے مطابق ایک تربوز میں تقریباً 92 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔

بینائی کے لئے مفید:
تربوز میں وافر مقدار میں لائیکوپین جز پایا جاتا ہے جو بینائی کی حفاظت کرتا ہے اور سوزش جیسی شکایات سے بچاتا ہے،ماہرین کے مطابق بڑھتی عمر کے ساتھ انسانی آنکھوں میں بینائی کمزور پڑنے لگتی ہے جبکہ تربوز کا استعمال مضبوط نظر کے لئے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے،تربوز کا استعمال دماغ کو بھی طاقت اور صحت بخشتا ہے۔

خوبصورتی میں اضافہ:
تربوز کا استعمال انسانی جسم کو طاقت بخشتا ہے اور بالوں کو صحت مند بناتا ہے،اس کے استعمال سے چہرے پر تازگی اور جلد بھی تر و تازہ شاداب نظر آتی ہے۔تربوز میں وٹامن اے اور سی کی موجودگی جسم اور بالوں کی صحت کے لئے مفید قرار دی جاتی ہے جبکہ وٹامن سی بھی جلد اور بالوں کی تندرستی میں مدد فراہم کرتا ہے۔وٹامن اے کی کمی انسانی جسم میں خشکی پیدا کرتی ہے،تربوز کا استعمال خلیات کو نمی مہیا کرتا ہے جس کے نتیجے میں جسم میں ہونے والی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے۔تربوز میں پایا جانے والا جز بیٹاکیروٹین مرکب جلد کی صحت کے لئے مفید ہے جبکہ لائیکوپین جلد کو سورج کی شعاعوں کے مضر اثرات سے بھی بچاتا ہے اور ان کے اثرات کو جلد زائل کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مسلمانوں میں لڑائی جھگڑے،اختلافات کا خاتمہ ہونا چاہیے: مقتدیٰ صدر

بغداد:عراق کے مذہبی اور سیاسی رہنما مقتدی صدر نے مسلمانوں میں لڑائی جھگڑے ، جنگ …