جمعرات , 18 اپریل 2024

’’وائٹ ڈریگن‘‘ دنیا کا سب سے بڑا گلاس برج۔ ویڈیو

ویتنام میں تعمیر ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے گلاس برج نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

یہ پل عوام کے لیے اپریل میں کھولا گیا تھا اور اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے اپنی کتاب کا حصہ بنایا ہے۔

شمال مغربی ویتنام کے صوبے سون لا میں واقع وائٹ ڈریگن بِرِج ایک معروف پہاڑی ریزورٹ سے جڑا ہے جو اپنے آس پاس بڑے دلفریب نظارے پیش کرتا ہے۔


سطح سے چار سو بانوے فٹ اوپر موجود اس پل کی لمبائی دوہزار تہتر فٹ ہے جس کو ویتنام کے محکمہ سیاحت نے ایک فرانسیسی تعمیراتی کمپنی کے ساتھ مل کر تعمیر کیا۔

یہ پل قومی دارالحکومت ہنوئی سے تقریبا ۲۰۰ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …